2مبینہ پولیس مقابلے،2ڈاکو ساتھیوں کی گولیوں سے زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار اور تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقوں میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو ساتھیوں کی گولیو ں کا نشانہ بن کر بری طرح زخمی ہو گئے، پولیس نے زخمی ڈاکوئوں کو ہسپتال منتقل کر کے ان کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار ے جا رہے ہیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ جھنگ بازار کا اے ایس آئی افتخار اپنے ماتحت ملازمان کے ہمراہ ریکارڈ یافتہ ڈکیت وقار کو ریکوری کیلئے لے جا رہے تھے کہ جب وہ فوجی چوک ٹینکی والا چوک کے قریب پہنچے تو موٹرسائیکل سوار چار افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کر دی اور زیرحراست ملزم وقار کو چھڑا کر ماہیے شاہ قبرستان کی طرف بھاگے۔ تاہم پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے فائرنگ بھی کی۔ تاہم فائرنگ کا سلسلہ بند ہونے پر سرچ آپریشن کیا تو مذکورہ ڈکیت جو کہ 46مقدمات میں ریکارڈیافتہ تھا۔ زخمی حالت میں پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیا۔ جبکہ دوسرا مقابلہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ طفیل بھٹہ کے قریب ہوا۔ پولیس پارٹی نے 223 رب طفیل بھٹہ کے قریب تین مسلح ڈاکو شہری سے نقدی’ فون چھین کر فرار ہوئے تو اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کی پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوئوں سے مقابلہ ہو گیا۔ فائرنگ کا تبادلہ رُکنے پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا تو ایک ڈاکو زخمی حالت میں پڑا تھا جس نے اپنا نام وارث علی بتایا جو کہ ریکارڈیافتہ نکلا جو کہ پولیس کو 11مقدمات میں مطلوب تھا۔ جبکہ اس کے دو ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ پولیس نے مضروبان کو ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں