مجدد سلیمان کی والدہ انتقال کر گئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) سابق سیکر ٹری فنانس انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ملک مجدد سلیمان کی والدہ محترمہ قضائے الہٰی سے گزشتہ روز انتقال کر گئیں ۔ان کی نماز جنازہ کینال روڈ پر رضا گارڈن میں ادا کی گئی جس میں انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے عہدیداروں ،ممبران،سیاسی و سماجی شخصیات اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شر کت کی ،مرحومہ صوم صلوة کی پابند اور نیک خاتون تھیں۔بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں