فیصل آباد میں جگہ جگہ ڈاکو ناکے،پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں جگہ جگہ ڈاکو ناکے، آج پھر مزید58مقامات سے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے، درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر5خواتین اور 2نوجوانو ں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ محلہ عثمان غنی کے اصغر کی بیٹی (ط) کو نامعلوم ملزمان، سرگودھا روڈ کے علاقہ سنت سنگھ والا کے وسیم اکبر کی اہلیہ(ک) کو نامعلوم، چک جھمرہ کے علاقہ189ر۔ب کے رشید احمد کی اہلیہ (س) کو ملزمان زبیر وغیرہ، ستیانہ کے علاقہ 230گ ب کے خالد کی جواں سالہ بیٹی (ن) کو ملزمان رضوان وغیرہ، ماموں کانجن کے علاقہ509گ ب کی ممتاز بی بی کی بیٹی (ع) کو ملزمان علی وغیرہ نے اغواء کیا، رضا آباد کے علاقہ بابر کالونی کے عبدالحفیظ کا بیٹا اور کھرڑیانوالہ کے علاقہ266ر۔ب کے نعیم کا بیٹا عبدالعلیم گھر سے بازار سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ اسلامیہ کالج کے قریب سلیمان حیدر سے23ہزار وفون، منٹگمری بازا سے افضل کی گاڑی چوری، بکر منڈی کے قریب اکرم علی کے گودام سے بھاری مالیت کا سامان چوری، گلبرگ بی کے آصف سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، نڑ والا روڈ پر شوکت علی کے گھر سے 75کمرشل سلنڈر،25ڈومیسٹک سلنڈر اور 61گیس سلنڈر چور لے اڑے، مدینہ آباد کے ناصر علی سے نقدی وفون، اعظم آباد میں عبداللہ سے جھپٹا مار کر فون، ڈی گرائونڈ کے قریب خضر حیات سے جھپٹا مار کر فون، جھال چوک میں زاہد نواز سے جھپٹا مار کر فون، سوساں روڈ پر خیبر سے نقدی و فون، جڑانوالہ روڈ پر مستنصر سے نقدی و فون، جنگل سنگھ والا کے قریب علی حسن سے نقدی وفون، مسلم ٹائون میں ندیم سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، عزیز فاطمہ ہسپتال روڈ پر عثمان سے68ہزار وفون، ملک پور مراد کالونی کے شاہد علی سے 50ہزار و فون، سیم پل کے قریب تسنیم سے70ہزار و فون، ڈائیوو روڈ پر آفتاب سے موٹر سائیکل نقدی وفون چھین لیا، 191ر۔ب کے تنویر سے نقدی وفون، بلال نگر میں غلام حیدر سے نقدی وفون، 42ج ب کے مجتبیٰ سے ڈیڑھ لاکھ وفون، 233گ ب کے نواز سے سوا لاکھ، رحمانیہ روڈ پر حیدر علی سے نقدی وفون، 71ج ب کے عبدالعزیز کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری،70ج ب کے خضر حیات سے 39ہزار، 261ر۔ب کے علی رضا کے ڈیرہ سے مویشی چوری، گلشن حرم کے قریب ظفر اقبال سے نقدی وفون،چوہدری فلور مل چوک سے نواز سے پونے دو لاکھ کا سامان چوری، رسالہ روڈ پر عدیل کے گھر سے 10تولے زیورات، ستیانہ روڈ پر امتیاز سے 85ہزار وطلائی انگوٹھی، 232ر۔ب کے صابر علی سے نقدی وفون، مریم ویلی کے قریب رومن سے قیمتی سامان چھین لیا، 239ر۔ب کی زاہدہ پروین سے 30ہزار وفون، جڑانوالہ روڈ پر ذوالفقار علی سے نقدی وفون، 239ر۔ب کے زاہد سے 30ہزار وفون، مکوآنہ کے قریب نسیم کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 214ر۔ب کے واجد کے گھر سے قیمتی سامان چوری، لاہور روڈ جڑانوالہ کے خالد کی ورکشاپ سے سامان چوری، 753گ ب کی ممتاز بی بی سے 3لاکھ، 64گ ب کے اکبر علی سے ایک لاکھ، 39گ ب کے ابو بکر سے 70ہزار، 561گ ب کے اسد کے باغ سے کینو چوری، 266ر۔ب کے شہبا زسے50ہزار و فون، قصبہ تاندلیانوالہ کے سرفراز کے ڈیرے سے مویشی چوری، قاسم بازار سے عظیم سے نقدی وفون اور دیگر وارداتوں میں بھی سماج دشمن عناصر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں موٹر مارکیٹ سے ارسلان سلیم، عقیل ٹائون کے صفدر علی، رضا آباد کے عمران، ڈائیوو روڈ پر آفتاب حسین، SMفیکٹری کے عابد،70ج ب کے شان علی، قاسم بازار سے ملک عظیم ، کہکشاں کالونی کے عمیر اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کاسراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں