53گ ب میں اتائی انسانی جانوں سے کھیلنے میں مصروف

جڑانوالہ(نامہ نگار) محکمہ صحت کی ٹیمیں چک نمبر53گ ب ڈھیسیاں کا راستہ بھول گئیں درجنوں اتائی انسانی جانوں سے کھیلنے میں مگن،عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلی پنجاب، صوبائی وزیر صحت،ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب کمشنر، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور سی ای او ہیلتھ فیصل آباد سے اس گھمبیر صورتحال کا فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ چک نمبر 53 گ ب اتائی ڈاکٹروں کی آماجگاہ بن چکا ہے گائوں میں قائم درجنوں کلینکس پراتائی ڈاکٹرز اور ڈسپنسر چند ٹکوں کی خاطر انسانی جانوں سے کھیلنے میں مگن دکھائی دیتے ہیںاتائی ڈاکٹروں کے تجویز کردہ نسخہ جات اور ادویات کے استعمال سے عوام جان لیوا امراض کا شکار ہو رہے ہیں گاں میں واقع مذکورہ کلینکس پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور زنگ آلود طبی آلات کا بے دریغ استعمال محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے مذکورہ گائوں میںاتائی ڈاکٹرز و ڈسپنسر بلا خوف و خطر اپنا مکروہ دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ اتائیوں کو مبینہ طور پر محکمہ صحت کی آشیر باد حاصل ہے نشاندہی کے باوجود محکمہ صحت کی ٹیمیں مذکورہ گائوں کا راستہ بھول چکی ہے محکمہ صحت نے ناگزیر وجوہات اور محصلت پسندی کے تحت اتائیوں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی ڈگریاں تھما دی ہیں جسکی بنا پر اتائی ڈاکٹرز شہریوں کو جان لیوا بیماریوں کا شکار بنا رہے ہیں جبکہ مذکورہ گائوں میں اتائیت کیخلاف کارروائیوں سے مبینہ طور پر پہلے اتائیوں کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا جاتا ہے جس پر اتائی ڈاکٹرز و ڈسپنسر اپنے کلینکس کو تالے لگا کر غائب ہو جاتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،صوبائی وزیر صحت پنجاب،ہیلتھ کیئر کمیشن, کمشنر،ڈپٹی کمشنر،سی ای او ہیلتھ فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ گائوں میںاتائیت کیخلاف بلاامتیاز کریک ڈان کیا جائے اور غیر قانونی دھندے میں ملوث اتائی ڈاکٹروں کے خلاف مقدمات کا اندراج یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں