8ماہ میں تجارتی خسارہ25ارب ڈالر سے متجاوز

اسلام آباد (بیوروچیف) ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2026کے مقابلے میں فروری2026میں برآمدات میں 25.63 فیصد کی کمی ہوگئی۔فروری 2026میں ملکی برآمدا ت کاحجم 2ارب 27کروڑ ڈالرز سے زائد رہا۔ جنو ر ی 2026میں برآمدات 3ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئیں تھیں۔جنوری 2025کے مقابلے میں برآمدات میں 8.76فیصد کی کمی ہوئی۔جولائی سے فروری تک برآمدات میں 7.30فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔جولائی سے فروری تک تجارتی خسارہ 24.98فیصد رہا ۔مالی سال کے 8ماہ میں برآمدات کا حجم 20ارب 86کروڑ ڈالرز رہا ۔جولائی سے فروری تک درآمدات کا حجم 45ارب 50کروڑ ڈالرز رہا۔ 8 ماہ میں تجارتی خسارہ 25ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں