4ممالک پر ویزا پابندیاں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے4 ممالک کے طلبا پر نئی ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے’برطانوی وزارتِ داخلہ کے مطابق افغانستان، کیمرون، میانمار اور سوڈان کے طلبہ کے لیے برطانوی ویزے بند کیے جائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ پناہ کی درخواستوں میں اضافے کے پیش نظر پہلی بار ایمرجنسی بریک لگائی گئی ہے۔وزارتِ داخلہ کے مطابق افغان شہریوں کے ورک ویزے بھی مرحلہ وار ختم کیے جا رہے ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت مذکورہ ممالک کے درخواست گزاروں کے ویزا معاملات سخت نگرانی میں رکھے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں