بجلی صارفین پر8ارب67کروڑ کا بوجھ ڈال دیا گیا

اسلام آباد(بیوروچیف) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کر دی۔نیپرا کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت قیمتوں بارے فیصلہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 35پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کر دی گئی۔نیپرا نے اکتوبر تا دسمبر 2025 بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی جس کا اطلاق مارچ سے مئی 2026 کے تین ماہ کیلئے ہو گا۔ فی یونٹ قیمت میں اضافے سے بجلی صارفین پر 8ارب 67کروڑ 40لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں