سپریم لیڈر کی شہادت نے ایرانی عوام کو مزید مضبوط کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سابق ٹائون نائب ناظم جناح ٹائون اور مسلم لیگ ن کے رہنما ذوالفقار احمد شیخ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ فضائی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت نے مشرقِ وسطی سمیت پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے یہ واقعہ نہ صرف ایران کی داخلی سیاست بلکہ عالمی توازنِ طاقت کے لیے بھی ایک غیر معمولی اور سنگین موڑ کی حیثیت رکھتا ہے تہران میں عوامی سطح پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے،ایران پر حملے اسکی خودمختاری پر براہِ راست حملہ ہیں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی پالیسیوں کو ایران میں سخت تنقید کا سامنا ہے، امریکی اور اسرائیلی اقدام بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں ، ایران پر حملے نے خطے میں جاری کشیدگی کو ایک مکمل جنگ میں تبدیل کر دیا ہے، جس کے اثرات خلیجی ممالک، عراق، شام اور لبنان تک پھیل سکتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نیکہا کہ سپریم لیڈر کی شہادت کے نے ایرانی قومی اتحاد کو مزید مضبوط کیا ہے۔ یہ لمحہ ایران کے لیے کر یا مر کی کیفیت رکھتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں