سوشل میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ استعمال تشویشناک ہے،صدر،وزیراعظم

اسلام آباد(بیوروچیف) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان صحافت کی آزادی کے لیے پرعزم ہے، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا جائے گا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں، صحافت کا کردار کلیدی ہے، ڈس انفارمیشن جمہوری مکالمے کو مسخ کر رہی ہے، صحافیوں کو دنیا بھر میں ہراسانی اور دبا کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا غیر ذمہ دارانہ استعمال تشویشناک ہے، پاکستان صحافت کی آزادی کے لیے پرعزم ہے، آئین کا آرٹیکل 19 آزادی صحافت کی ضمانت دیتا ہے، آزاد میڈیا قوم کی مضبوطی کی علامت ہے، احتساب اور شفافیت کے لیے آزاد صحافت ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رفتار کے بجائے درستگی کو ترجیح دی جانی چاہئے، پاکستان کے خلاف منظم جھوٹی مہمات جاری ہیں، قومی اتحاد سے دشمن کے عزائم ناکام بنائے گئے، میڈیا نے جھوٹ کا جواب حقائق سے دیا، معتبر معلوماتی نظام وقت کی اہم ضرورت ہے، شہید صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی یومِ آزادیِ صحافت پر میں پاکستان اور دنیا بھر کے صحافی، کالم نویس، رپورٹرز، مدیران، براڈکاسٹنگ اورصحافت سے وابستہ تمام افراد کو ان کی بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ صحافت سے وابستہ افراد کی پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی ایک باخبر اور با شعور معاشرے کی ضمانت ہے، مستند اور تعصب سے پاک غیر جانبدارانہ خبروں کی بروقت اشاعت و نشریات ہی اصل صحافت کی اساس ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یگنڈہ، فیک نیوز، غیر مستند اور غیر تصدیق شدہ خبروں کی ترسیل کو اپنی پیشہ ورانہ اقدار کے تحت روکنا ہر صحافی کا فرض ہے۔ صحافی نہ صرف پیشہ ورانہ بلکہ سماجی اقدار کے امین ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی میں ایک باوقار، باحفاظت اور سازگار ماحول کے حقدار ہیں، پاکستان پر امن ملک ہے اور اختلاف رائے سے لے کر کشیدگی کے دیر پا حل تک مکالمے اور مذاکرات کو ترجیح دیتا ہے[ موجودہ حالات میں سفارتی میدان میں پاکستان، کشیدگی میں کمی، مکالمے کے فروغ اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے، اس تناظر میں عالمی سطح پر میڈیا نے پاکستان کی تحسین کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سفارتی محاذ اور زمانہ امن کے علاوہ قومی میڈیا نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کے دوران بھی ایک اہم ذمہ داری ادا کی، مربوط قومی ردعمل اور خودمختاری کے دفاع میں قومی یکجہتی اور پاکستان کے مقف کو وضاحت اور تحمل کے ساتھ پیش کیا، میڈیا نے عوام کو آگاہ رکھا اور غلط معلومات کا تدارک کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم ان صحافیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان کی جرات ہمیں یاد دلاتی ہے کہ آزادی صحافت ایک بیش قدر اثاثہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میڈیا اداروں کو ڈیجیٹل میدان میں جدت سے خود کو ہم آہنگ کرنے میں رفتاراور احساس ذمہ داری دونوں درکار ہیں۔ جعلی خبروں اور منظم گمراہ کن مہمات کا پھیلا قومی ہم آہنگی اور عالمی ساکھ کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں