حکومت اقلیتوں کے آئینی حقوق کی محافظ ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف نے ہندئوں کے مذہبی تہوار ہولی پر پیغام میں کہا ہولی خوش نمارنگوں کاامتزاج، معاشرتی ہم آہنگی کی عکاسی کرتاہے،وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہولی کی روایات پاکستان کی ثقافتی تنوع کامظہر ہیں، ہندوکمیونٹی ہمارے معاشرے کا ایک بیش قدرحصہ ہے، ہندوکمیونٹی کاسماجی ہم آہنگی،معاشی ترقی،بقائے باہمی میں مثبت کردار ہے۔ وزیراعظم نے مزیدکہا آئین بلاتفریق رنگ ونسل مذہبی آزادی اور انسانی حقوق کا تخفظ کرتاہے، حکومت پاکستان تمام اقلیتوں کے آئینی حقوق کی محافظ ہے۔آئیے آج قومی عزم کی تجدیدکریں کہ ہم رواداری،ہمدردی اوریکجہتی کی اقدار کے ساتھ پرامن، شمولیتی اورخوشحال مستقبل کے لئے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں