پولیس ان ایکشن،رواں سال99گینگز کے264ملزمان،1883منشیات فروش گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آرپی اوفیصل آبادسہیل اختر سکھیرا کی زیر نگرانی ریجن فیصل آبادپولیس کی رواں سال 2026 ء میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں، 99 خطرناک گینگزاور264ملزمان گرفتار۔آئی جی پنجاب رائو عبدالکریم کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کر یک ڈائون جاری، آر پی اوفیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی سربراہی میں ریجن فیصل آباد میں رواں سال 2026 کے دوران 99خطرناک گینگزگرفتار کیے گئے، ان گینگز میں ملوث264ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس کے نتیجے میں 823مقدمات یکسو ہوئے اورملزمان کے قبضہ سے موٹرسائیکلز، طلائی زیور ات، موبائل فونز،مویشی اور تقریبا7کروڑ76لاکھ روپے سے زائدنقدی برآمد ہوئی۔مزیدمنشیات فروشوں کے خلاف 1834 مقدمات درج کرتے ہوئے1863ملزمان گرفتار کیے گئے اوران کے قبضہ سے چرس819.66کلوگرام، آئس37.29کلوگرام، شراب26170لیٹر،افیون 8کلو گرام اور ہیروئن226کلو گرام برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پسٹل710،ریوالور12، بندوقیں 33، کلاشنکوف 05، رائفلیں 48 اور 2092گولیاں برآمد کی گئیں۔کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے 369مقدمات درج کئے گئے اور394ملزمان گرفتار ہوئے اوران کے قبضہ سے26943کائیٹس اور1061ڈور چرخیاں برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لی گئیں۔جرائم کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ قتل کے 73،اقدام قتل کے74مجرمان اشتہاریوں کے ساتھ ساتھ کیٹگریA کے 576 اور کیٹگری Bکے1380مجرمان اشتہاری جبکہ کیٹگری Aکے107اور کیٹگریBکے1036عدالتی مفروران کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی۔اس عرصہ کے دوران اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری اور 1787آن لائن کمپلینٹ کے ذریعہ3300سے زائدشہریوں کے مسائل حل کیے گئے۔ر یجن فیصل آباد میں قائم15خدمت مراکزاور20خدمت کاونٹرزکے ذریعے122641 سے زائد شہریوں کو سہولیات فراہم کی گئیں۔4تحفظ سنٹر زاور06میثاق سنٹرز پر موصول ہو نے والی7266 سے زائدشکایات کا ازالہ کیا گیا۔اردل روم کے ذریعے117سے زائد شوکاز نوٹسزاوراپیل ہائے کے فیصلے کیے گئے۔ پولیس افسران کی ویلفیئر کے لیے معروف تعلیمی اداروں کے ساتھ MOU سائن کئے گئے۔کیرئیر انسٹیٹیوٹ پرائیویٹ لمیٹد،ڈی پی ایس، ڈی ایم سی،سپیرئیر یونیورسٹی،رفاہ کالج، چناب کالج،ساندل بار کالج، اسپائر گروپ آف کالجز اور رائزنگ گرائمر سکول کھرڑیانوالہ،برٹش انسٹیٹیوٹ،ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز کے ساتھ MOUسائن کئے۔جن میں شہدا کے بچوں کو 100 فیصد،غازی پولیس افسران کے بچوں کو75 فیصد جبکہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس پولیس افسران کے بچوں کو 50فیصد رعایت دی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ ڈائیاسائنٹ میڈیکل کمپلیکس کے ساتھ بھی MOUسائن کیا گیا جس میں شہدا کی فیملیز کو100فیصد،غازی پولیس افسران کی فیملیز کو70فیصد جبکہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس پولیس افسران کی فیملیز کو50فیصد رعایت دی جائے گی۔ آرپی او فیصل آبادسہیل اختر سکھیرا نے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ سٹریٹ کرائم بالخصوص ڈکیتی و راہزنی،ہائوس رابری کے خاتمہ اور اس میں کمی کے لیے موثراورقابل عمل حکمت عملی اختیار کی جائے۔جرائم میں ملوث گینگز کے گرد گھیر ا تنگ کیا جائے اور ان کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں پابند سلاسل کیا جائے۔منشیا ت فروشوں،جوئے کے اڈوں اور قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے۔سنگین مقدمات میں ملزما ن کی گرفتار ی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں