شوہر نے بیوی کو مارڈالا،2گروپوں میں فائرنگ ‘4افراد لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، نوجوان کا والد اور بہن پر بہیمانہ تشدد، ناقص اور غیر معیاری تیل فروخت کرنے پر دکاندار گرفتار، مدینہ ٹائون میں دو گروپوں میں مسلح تصادم گولیاں لگنے سے4 افراد لہولہان ، نو سر بازوں نے نشہ آور رومال سونگھا کر شہری کو لوٹ لیا، کاروبار کا جھانسہ دیکر 5شہریوں کیساتھ ساڑھے چار کروڑ کا فراڈ، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی، تفصیل کے مطابق تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ71ج ب کی رہائشی عائشہ بی بی نے بتایا کہ اس کی بیٹی سلمیٰ کی شادی طارق جاوید کیساتھ ہوئی، بعد ازاں میاں بیویگھریلو حالات کی وجہ سے جھگڑے شروع ہو گئے گذشتہ دنوں گھریلو جھگڑے پر طارق جاوید نے اپنی بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل شوہر کی تلاش شروع کر دی ہے، فیکٹری ایریا کے علاقہ چمڑا منڈی ناخلف بیٹے علی رضا نے گھریلو جھگڑے پر والد الیاس اور بہن کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اہل محلہ کی مداخلت پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے230ر۔ب میں کامیاب چھاپہ ما ر کر غیر معیاری مضر صحت تیل فروخت کرنے والے دکاندار اسماعیل کو دھر لیا اور بھاری مقدار میں مضر صحت آئیل قبضہ میں لیکر تلف کر دیا، چک جھمرہ کے علاقہ ڈپی والا انٹرچینج کے قریب نو سر بازوں نے رکشہ میں سوار ہو کر مسافر کو رومال سونگھا کر نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے اور اسے بے ہوشی کی حالت میں 113ج ب سیم نالہ کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے،جبکہ مدینہ ٹائون کے علاقہ وقاص چوک کے وارث اور رضوان وغیرہ کا آپس میں چند سال قبل جھگڑا ہوا تھا۔ گزشتہ شب دونوں گروپوں کا ڈوگر چوک میں آمنا سامنا ہو گیا تو انہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے وارث ولد افضل میراں ‘ رضوان ولد سجاد’ فرمان ولد افتخار اور ابرار ولد مراتب علی بری طرح زخمی ہو گئے۔ فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ علاوہ ازیں 110 ج ب کے جاوید نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزمان احمد وغیرہ نے ایک کروڑ 14لاکھ کا مال ہڑپ کر لیا اور رسید دینے سے انکاری ہو گئے۔ 509 گ ب کے جہانزیب نے پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم عبدالمالک نے کاروبار کیلئے ڈیڑھ کروڑ کی رقم لیکر منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ جڑانوالہ روڈ کے مقصود نے بتایا کہ اس سے ملزم شکیل نے 73 لاکھ کا چکن خرید کر بدلے میں چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ پیپلزکالونی پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے وسیم قادر نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم ذاکر نے 61لاکھ’ لیاقت روڈ کے احسن بشیر سے ملزم ہارون نے 35لاکھ 60ہزار کی رقم لیکر بدلے میں چیک دیئے جو کہ جعلی نکلے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں