پاکستان نے افغانستان کا فضائی کنٹرول حاصل کرلیا

اسلام آباد (عظیم صدیقی) افغانستان کا فضائی کنٹرول پاکستان نے حاصل کر لیا’ دہشتگرد ملک کے سرپرستوں اور فتنہ بازوں کیخلاف جاری جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل’ کابل اور دیگر اہم فضائی اڈے ناکارہ بنا دیئے گئے’ اہم وزراء اور لیڈران کابل سے غائب’ عملی دارالحکومت قندھار میں مقیم طالبان چیف شیخ ہیبت اﷲ اخونزاہ خفیہ مقام پر منتقل’ اسلحہ ڈرون ڈپوز تباہ’ پاکستان افغانستان میں35کلومیٹر اندر تک داخل’ 3درجن چیک پوسٹیں تباہ 8پر قبضہ’ طورخم چیک پوسٹ بھی گئی’ طالبان کی طرف سے جنگ بندی کیلئے منتیں’ عرب ثالثوں سے رابطے’ پاکستان نے انکار کر دیا’ مصدقہ ذرائع نے بتایا ہے کہ طالبان حکمران اس وقت کابل میں نہیں ہیں۔ حکومت اس وقت کوئی بھی نہیں، پولیس ہیڈ کوارٹر تک تباہ کیا جا چکا ہے۔ دہشتگردوں کی کمین گاہیں بھی تباہ کی جا چکی ہیں۔ حالات اب بڑی حد تک پاکستان کے کنٹرول میں ہیں لیکن اس کے باوجود فرداً فرداً دہشتگرد بنوں لکی مروت میں کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اگلے ہفتے تک نتیجہ خیز صورت حال سامنے آ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں