ون ویلرز کی شامت،14کیخلاف مقدمات درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے صبح سویرے اور رات گئے ون ویلرز کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا جس میں ایک ہی روز میں14ون ویلرز کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ کینال روڈ، ایکسپریس ہائی وے سمیت دیگر کئی مقامات پر کریک ڈائون کیا گیا ون ویلنگ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہے جو ہرگز نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ سرکل آفیسر قاری محمد نواز کی سربراہی میں اینٹی ون ویلنگ اسکوارڈز متحرک ہیں سیکٹر انچارجز عمران وڑائچ، محمد شاہد اور محمد طالب نے ویلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی اینٹی ون ویلنگ اسکوارڈز میں 250سی سی پر کثیر تعداد میں ٹریفک سٹاف نے کارروائیاں کیں دوران سال ون ویلنگ کے خلاف 60سے زائد مقدمات کا اندراج کروایا جا چکا ہے شہری اپنے بچوں کو ون ویلنگ ، خطرناک انداز ڈرائیونگ اور کم عمری میں ڈرائیونگ کی اجازت ہر گز نہ دیں شہری کسی بھی سڑک پر ون ویلنگ کی شکایت ٹریفک ہیلپ لائن 1915پر درج کروا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں