مبینہ کرپشن’ ایس ڈی او فیسکو گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار)فیسکو اہلکاروں کی مبینہ کرپشن کیخلاف کارروائی، ایف آئی اے فیصل آباد نے بدعنوانی کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے جڑانوالہ کے علاقے شہروانہ میں قائم ایک غیر قانونی و غیر برقی شدہ ہائوسنگ کالونی میں بجلی کی غیر قانونی فراہمی کے معاملہ پر چھاپہ مار کارروائی کی۔یہ کارروائی ایس ایچ او اجمل حسین کی سربراہی میں ایف آئی اے ٹیم نے فیسکو کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ کے ہمراہ انجام دی کارروائی کے دوران موقع پر دو ایل ٹی/پی سی پولز بمعہ سنگل فیز اے این ٹی کنڈکٹر (تقریبا 150 فٹ + 150 فٹ اسپین) اور دو بجلی کے میٹر نصب پائے گئے، جن کے ذریعے مذکورہ غیر قانونی ہائوسنگ کالونی کو بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔ فیسکو کے افسران نوید (ایس ڈی او)، احسن جہانگیر بٹ (ایس ڈی او)، کاشف (ایل ایس) اور کالونی ڈویلپر عابد ڈوگر کے خلاف مقدمہ نمبر 12/2026 (ACC) بجرم دفعہ 5(2)47 انسدادِ بدعنوانی ایکٹ بمعہ دفعات 109، 420، 468، 471 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کر لیا گیا ہیکارروائی کے دوران ملزم احسن جہانگیر بٹ (ایس ڈی او فیسکو)، فیصل آباد روڈ سب ڈویژن جڑانوالہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملوث افراد کے کردار کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں