مریم نواز کا بیوہ خواتین کیلئے”رحمت کارڈ”کے اجراء کا اعلان

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر پنجاب سمیت دنیا بھر کی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ہر اس عورت کی آواز ہیں جسے کبھی دبایا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ “پنجاب کی بیٹی اب کمزور نہیں بلکہ ریاست کا مضبوط ترین بازو ہے۔ ہم نے انہیں پالیسی ساز، محافظ اور مفکر بنایا ہے اور اب کسی کی جرات نہیں کہ کسی بیٹی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کی بیٹیاں ان کی ریڈ لائن ہیں اور ان کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے خواتین کو صرف خواب دیکھنا نہیں بلکہ انہیں حقیقت بنانے کی تربیت دی ہے۔مریم نواز نے اعلان کیا کہ بیوہ خواتین اب تنہا نہیں رہیں گی جبکہ وہ ان کے لیے خصوصی ‘رحمت کارڈ’ لا رہی ہیں۔ علاوہ ازیں، خواتین کے لیے وائی فائی، لیپ ٹاپ اور ای بائیکس سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔خواتین کی حفاظت کے لیے سی سی ڈی کیمروں اور پینک بٹن جیسی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔یہ اقدامات مریم نواز کے بقول خواتین کو مضبوط اور خودمختار بنانے کی حکومت کی مستقل پالیسی کا حصہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں