ٹی20ورلڈ کپ کا فاتح کون؟ فیصلہ آج

احمدآباد(سپورٹس نیوز) ٹی 20کرکٹ پر کس کی ہوگی حکمرانی؟ فائنل میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں احمد آباد میں شام ساڑھے 6بجے ان ایکشن ہونگی، فائنل میچ سے پہلے معروف گلوکار رکی مارٹن آواز کا جادو جگائیں گے۔یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کو ایونٹ میں صرف جنوبی افریقہ نے شکست دی جبکہ نیوزی لینڈ کو گروپ مرحلے میں جنوبی افریقہ اور سپر 8مرحلے میں انگلینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کیویز نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو 9وکٹوں سے ہرایا، جبکہ بھارت نے انگلینڈ کو 7رنز سے مات دی۔نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان 30ٹی 20میچز کھیلے گئے ہیں، جس میں بھارت نے 18میں کامیابی حاصل کی جبکہ کیویز نے 11میچزجیتے جبکہ ایک میچ برابر رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں