سعودی عرب کی ایران کو دھمکی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے پہلی بار ایران کو جوابی حملے کی دھمکی دیدی برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ایران کو خبردار کیا کہ وہ تہران اور امریکا کے درمیان تنازع کے سفارتی حل کا حامی ہے تاہم اگر مملکت یا اس کے توانائی کی تنصیبات پر حملے جاری رہے تو ریاض جوابی کارروائی کرے گا۔برطانوی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خلیجی ممالک نے ایران پر حملوں کے لیے امریکاکو فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دی تاہم حملے جاری رہے تو سعودی عرب امریکی افواج کو اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ وہ خلیجی ممالک نہیں بلکہ امریکی اہداف اور مفادات کو نشانہ بنا رہاہے، ایران کا مطالبہ ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈے بند کیے جائیں۔رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف 28فروری کو شروع ہونے والے حملوں کے بعد سے سعودی عرب اپنے سفیر کے ذریعے تہران سے مسلسل رابطے میں ہے۔دوسری جانب سعودی عرب اور ایران کا برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ پر تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں