ڈیڑھ ماہ میں پٹرول 68روپے فی لیٹر مہنگا

اسلام آباد (بیوروچیف) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ ماہ سے بھی کم عرصے میں 147روپے93پیسے تک فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، محض 35دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں چار بار بڑھائی گئیں، اکتیس جنوری 2026سے لیکر اب تک پیٹرول 68 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 78روپے78پیسے اور مٹی کا تیل 147 روپے 93پیسے فی لیٹرمہنگا کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ مسلسل اضافے کے باعث شہری مہنگائی کی نئی لہر کی لپیٹ میں آئیں گے جس کا براہ راست اثر عام آدمی پر پڑے گا ‘ شہری پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کی زد میں ہیں سرکاری اعداد شمار کے مطابق 31جنوری 2026سے لیکر اب تک جو ڈیڑھ ماہ سے بھی کم مدت بنتی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4بار اضافہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں