LNG کے بحران کا خدشہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں توانائی کا بڑا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔ آبنائے ہرمز میں جاری بحری کشیدگی کے باعث ایل این جی کی سپلائی معطل ہونے سے ملک میں درآمدی گیس کا ذخیرہ 24مارچ تک مکمل طور پر ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ اگر صورتحال بہتر نہ ہوئی تو گیس راشننگ ہوسکتی ہے۔ حکومت معیشت کے اہم شعبوں کے لیے گیس کی لوڈ مینجمنٹ کے انتہائی سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائے گی، جس میں صنعتوں کو سپلائی کی مکمل بندش اور گھریلو صارفین کے لیے صرف کھانا پکانے کے مخصوص اوقات میں گیس کی فراہمی شامل ہے۔ توانائی حکام کے مطابق اس وقت دو کارگو بحری جہازوں سے 100ایم ایم سی ایف ڈی کی کم ترین شرح پر ری گیسی فکیشن کی جا رہی ہے جو 24مارچ تک مکمل ہو جائیگی۔ اس کے بعد ملک کا انحصار صرف مقامی گیس کی پیداوار پر رہ جائیگا جو کہ طلب کے مقابلے میں پہلے ہی بہت کم (تقریبا 2.9بی سی ایف ڈی) ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں