ٹیکسٹائل ملز کی بس اور ڈمپر میں تصادم،2ورکرز جاں بحق ،21شدید زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ سے کھرڑیانوالہ روڈ پر رفحان ملز کے قریب ٹیکسٹائل ملز کی بس اور ڈمپر میںتصادم’ دو محنت کش جاں بحق’21افراد بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 نے نعشوں کو پولیس کے حوالے کر کے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ارشد ٹیکسٹائل مل کی بس سٹاف اور ورکرز کو لیکر جڑانوالہ سے کھرڑیانوالہ مل جا رہی تھی کہ جب وہ رفحان مل کے قریب پہنچی، مخالف سمت سے آنیوالے تیز رفتار ڈمپر سے ٹکرا گئی، حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس کی دور دور تک آواز سنی گئی اور ڈمپر کو آگ لگ گئی۔ جبکہ ٹیکسٹائل مل کے ورکرز بری طرح زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی تاہم حادثہ میں دو افراد 30سالہ صدی احمد ولد اسحاق اور 35 سالہ بلال ولد خوشی محمد سکنہ موڑ کھنڈا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔ جبکہ دیگر زخمیوں میں 24سالہ عمر حیات ولد منسب علی، 28 سالہ شرافت ولد ذوالفقار’ 25 سالہ ارسلان ولد ہدایت، 24 سالہ ابوبکر ولد نامعلوم، 25سالہ عرفان ولد سرفراز، 22 سالہ نمرہ دختر وارث، 22سالہ سعدی احمد ولد اکرام، 29سالہ ظفر اقبال ولد اکبر علی، 30سالہ شاہد اقبال ولد لیاقت علی، 27سالہ اخلاق احمد ولد لیاقت علی، 25سالہ پرویز ولد ذوالفقار، 28سالہ عبدالرحمن ولد قاسم علی، 34سالہ نعیم شاہ ولد نذیر احمد شاہ، 24سالہ محمد شاہد ولد بخشا، 33سالہ بلال ولد منیر، 35سالہ خوشی ولد نامعلوم، 25سالہ ندیم ولد سلیم، 31سالہ شاہد ولد دوست، 30سالہ اکرم ولد حیات کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں