مشرق وسطیٰ فلائٹ شیڈول میں بہتری آ گئی

اسلام آباد /کراچی /لاہور (بیوروچیف) مشرق وسطی کے فلائٹ شیڈول میں بہتری دیکھی گئی ہے، پاکستان کی76پرواز منسوخ جبکہ 63آپریشنل ہیںکراچی اور لاہور سے دبئی، شارجہ، ابوظبی، دوحہ کی 21، 21 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔اسلام آباد سے 11، پشاور سے 13، فیصل آباد سے 3، سیالکوٹ سے7 پروازیں منسوخ کی گئیں۔کراچی سے مشرقِ وسطی کے لیے 13، لاہور سے 12 اور اسلام آباد کی 16 پروازوں کی روانگی متوقع ہیں۔ملتان سے 10، سیالکوٹ سے 5، کوئٹہ سے 4 پروازیں آپریٹ کیے جانے کی توقع ہے۔مشرقِ وسطی میں تازہ حملوں کے باعث ریاض، دمام ایئر پورٹس کی 436 پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ریاض کی 28 اور دمام کی 4 پروازوں کی متبادل ایئر پورٹس پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے، جبکہ دوحہ ایئر پورٹ سے آج محدود پروازوں کا امدادی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں