شہدا کے نقش قدم پر چلیں گے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے نئے سپریم لیڈر ٰمجتبی حسینی خامنہ ای نے منصب سنبھالنے کے بعد قوم کے نام اپنا پہلا پیغام جاری کر دیا۔ اپنے پہلے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے نقش قدم پر چلیں گے اور دو ٹوک انداز میں واضح کیا کہ وحشی مغربی قوتوں کے خلاف مزاحمت آخری فرد تک جاری رہے گی۔ انہوں نے عوام کو پیغام دیا کہ حق کے راستے پر ثابت قدم رہیں، اللہ کی مدد ان کے ساتھ ہے، اور ہم کبھی نہیں ٹوٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم ہمیشہ ثابت قدم رہے گی اور اپنے اصولوں پر قائم رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں