گھریلو جھگڑے پر شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی’ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری کی رہائشی 35سالہ انور بی بی زوجہ نیامت علی کا کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو مذکورہ خاتون نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔ تاہم اہل خانہ نے علم ہونے پر تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن دوران علاج وہ زندگی کی بازی ہار گئی تو ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں