پنجاب میں یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا۔یونین کونسلز 4 ہزار15سے بڑھا کر6ہزار577کر دی گئیں لاہور کی ٹائونز کارپوریشنز میں یونین کونسلوں کا بھی تعین مکمل کر لیا گیا۔اعلامیے کے مطابق دیہی یونین کونسلوں کی تعداد 4056، اربن کونسلوں کی تعداد 2514 ہو گئی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا اور ملتان میں ٹائونز میونسپل کارپوریشنز ہوں گی۔راولپنڈی، فیصل آباد، بہاولپور اور بہاولنگر میں ٹائونز میونسپل کارپوریشنز ہونگی، میونسپل کارپوریشنز کی تعداد 11 سے بڑھا کر 33 کر دی گئی، میونسپل کمیٹیوں کی تعداد جو 182 تھی اب 220 ہو گئی۔لاہور کی ٹائونز کارپوریشنز میں یونین کونسلوں کا بھی تعین مکمل کر لیا گیا، ماڈل ٹائون 77 یونین کونسلز، شالیمار 72، لاہور سٹی 69 یونین کونسلز، ٹائون میونسپل کارپوریشن راوی 52 یوسیز پر مشتمل ہے، ٹائون میونسپل کارپوریشن نشتر 40، علامہ اقبال 37، رائے ونڈ 32 یو سیز پر مشتمل ہو گا، ٹائون میونسپل کارپوریشن صدر 29 واہگہ 25 یونین کونسلوں پر مشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں