دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر ملکی بقاء کیلئے خطرہ قرار

اسلام آباد(بیوروچیف) دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر ملکی بقا کے لیے خطرہ بن گئی، سپریم کورٹ کمیٹی نے رکاوٹیں فوری دور کرنے کا حکم دے دیا۔ واپڈا کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کی زیر صدارت منعقدہ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی عملدرآمد کمیٹی کے اجلاس میں منصوبے کے دو اہم ترین پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔سپریم کورٹ کی ہدایت پر دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی نے مقامی کمیونٹیز اور صوبائی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈیم کے حوالے سے تعمیراتی رکاوٹیں دور کریں اور زمین کے حصول کے عمل کو تیز کریں۔ کمیٹی نے خبردار کیا کہ مزید تاخیر ملک کی پانی، خوراک اور توانائی کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں