ایرانی حملوں میں 2ہزار سے زائد اسرائیلی زخمی

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی حملوں میں زخمی اسرائیلی شہریوں کی تعداد 2ہزار339 ہوگئی۔اسرائیلی حکام کے مطابق24گھنٹے میں 191 اسرائیلی زخمی ہوئے، جنگ کے آغاز سے اب تک2ہزار339ہوئے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب ایران نے اسرائیل کے شہر حیفا میں آئل ریفائنری اور آئل ڈپو پر حملہ کردیا، اسرائیلی تیل کی تنصیبات کو ڈرونز کی مدد سے نشانہ بنایا، پاسداران انقلاب کے مطابق یہ حملہ ایرانی تیل کے ذخائر پر حملوں کا جواب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں