فائیو جی507ملین ڈالر میں نیلام

اسلام آباد (بیوروچیف)چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میجر جنرل (ر)حفیظ الرحمن نے 5جی اسپیکٹرم کے نیلامی کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائیو جی اسپیکٹرم 507ملین ڈالر میں نیلام ہوئے ہیں، بولی سے 1.7فیصد سپیکٹرم کی دستیابی بڑھی ،اگلے 6ماہ میں بڑے شہروں میں سروس دستیاب ہوگی۔چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ منگل کو نیلامی کا پہلا اسٹیج تھا جو بینڈ ایلوکیشن کا تھا، 700میں ہمارے پاس تین لاٹ تھے جن میں سے دو بک گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2300میں پانچ لاٹ تھے سارے بک ہو گئے۔ 2600میں 19 لاٹ تھے جو تمام بک گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 3500میں 28 لاٹ تھے جن میں سے 22لاٹ بک گئے، یعنی 220میگا ہرٹز بک گئے۔ ایک کمپنی نے 190میگا ہرٹز، دوسری کمپنی نے 180میگا ہرٹز خریدا جبکہ تیسری کمپنی نے 110میگا ہرٹز اسپیکٹرم خریدا ہے۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ سپیکٹرم کی نیلامی کے فرسٹ سٹیج پر 507ملین ڈالر پر پرائس لاک ہوئی۔ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 144.5ارب روپے میں مکمل ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 597.2میگا ہرٹز میں سے 480میگا ہرٹز اسپیکٹرم نیلام ہوچکا ہے۔ اسپیکٹرم کی بولی سے 1.7فیصد اسپیکٹرم کی دستیابی بڑھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں