PSLکے شیڈول کا اعلان،فیصل آباد اور پشاور پہلی مرتبہ میزبانی کرینگے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پی ایس ایل11 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرد یا گیا، 26 مارچ سے3مئی تک44میچز کھیلے جائینگے ،ٹورنامنٹ میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی، دو نئی ٹیمیں بھی شامل ہیں، حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ میں شامل ہونے والی نئی فرنچائزز ہیں ، میچز چھ شہروں میں کھیلے جائیں گے ،فیصل آباد اور پشاور پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے،ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا ،ہر ٹیم لیگ مرحلے میں دس میچز کھیلے گی، پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوںگے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 11 میچز کھیلے جائیں گے، ایک کوالیفائر بھی شامل ہے۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں 15 میچز، اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں سات میچز کھیلے جائیں گے ،ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں چار میچز اورنیشنل سٹیڈیم کراچی میں 11 کے چھ میچز کھیلے جا ئیں گے ،ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں 12 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گیا، میڈیا ایکریڈی ٹیشن کا عمل شروع کردیا گیا، آخری تاریخ 13 مارچ مقرر کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں