سینئر اداکار سید عاصم بخاری انتقال کر گئے

لاہور (شوبز نیوز) لالی وڈ اور ٹی وی کے سینئر اداکار سید عاصم بخاری انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق اداکار گزشتہ رات طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد کومہ میں چلے گئے تھے اور آج خالقِ حقیقی سے جا ملے۔خاندانی ذرائع کے مطابق عاصم بخاری ایک عرصے سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے جبکہ وہ گزشتہ 15 روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔سینئر اداکار عاصم بخاری نے اپنے طویل فنی کیریئر کے دوران متعدد ٹی وی ڈراموں، اسٹیج اور فلموں میں کام کیا اور اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔ شوبز حلقوں میں انہیں اداکاری کا استاد بھی کہا جاتا تھا اور انہوں نے کئی نئے فنکاروں کی رہنمائی بھی کی۔ادھر اداکار کے صاحبزادے اجلال بخاری بھی ان دنوں لندن کے ایک ہسپتال میں پتے میں پتھری کے باعث زیر علاج ہیں۔مرحوم سید عاصم بخاری کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ان کی رہائشگاہ کے قریب بحریہ آرچرڈ کی مسجد الرشید میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں قریبی قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔فنکار برادری اور مداحوں کی جانب سے عاصم بخاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں