شوہر کی بیوی کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو گولی مار کر خود کشی کی کوشش کرنے والے میاں بیوی ہسپتال پہنچ گئے، پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ خان ماڈل کالونی کے رہائشی جمشید کی شادی گرونانک پورہ کی رہائشی ثناء بی بی سے ہوئی ، جمشید کی اہلیہ ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی کہ عید کے قریب آتے ہی بیوی کو منانے گرو نانک پورہ گیا جہاں پر اس کا باتوں باتوں میں جھگڑا ہو گیا تو اس پر مشتعل ہو گیا اور گولی مار کر ثناء بی بی کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گیا اور بعد ازاں گھر کے قریب بجلی کے پول پر چڑھ کر بجلی کی تاروں کو پکڑ کر خود کشی کی کوشش کی تاہم بجلی کا کرنٹ لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر جمشید ولد افتخار کو بھی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں