ایران کے حملے جاری،جنگ بندی کیلئے3شرائط

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کی بندرگاہ الفاو میں 2غیر ملکی تیل بردار جہازوں پر حملے کے بعد مشرقِ وسطی کی صورتِ حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔عرب میڈیا الجزیرہ کے مطابق کویت، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو فضا میں روکنے کا دعوی کیا ہے۔دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے جنگ کے خاتمے کے لیے 3 اہم شرائط پیش کی ہیں جن میں ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کرنا، جنگی نقصانات کا ازالہ (ہرجانے کی ادائیگی) کرنا اور مستقبل میں کسی بھی جارحیت کے خلاف مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں شامل ہیں۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر کشیدگی برقرار رہی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 200 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔دریں اثنائ۔تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے عالمی اسرائیلی اور امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی فہرست جاری کرکے ان کے ریجنل ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خطے میں موجود امریکہ اور اسرائیل سے وابستہ اقتصادی مراکز اور بینکوں کو نشانہ بنانے کی کھلی دھمکی دے دی ہے۔یہ بیان تہران میں ایک بینک پر ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملے کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابو الفضل شکارجی نے خبردار کیا ایرانی بندرگاہوں اوراقتصادی مراکز پر حملے کیخلاف جوابی کارروائیں کریں گے، ہماری بندرگاہوں پرحملے ہوئیتوخطے کے دیگر تمام اقتصادی مراکز پر ہمارے حملے جائز ہوں گے۔ایرانی کارروائیاں پہلے سے زیادہ شدید اور بھاری ہوں گی ، سینٹ کام کے دعوے جھوٹے ہیں، ایرانی فوج شہری،اقتصادی مراکز میں نہیں چھپی، سینٹ کام کے دعوے بہانہ ہیں تاکہ ایران کے اقتصادی مراکز کو نشانہ بنایا جا سکے۔ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے ان امریکی کمپنیوں اور انفراسٹرکچر کی ایک فہرست جاری کی ہے جن کے اسرائیل کے ساتھ لنکس ہیں اور جن کی ٹیکنالوجی فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی ہے،ان کمپنیوں کو ایران کے “نئے اہداف قرار دیا گیا ہے۔جن میں گوگل (Google) ، مائیکروسافٹ (Microsoft) ، پالانٹیر (Palantir) ، آئی بی ایم (IBM) ، این ویڈیا (Nvidia) ، اوریکل (Oracle) شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں کے کلاڈ بیسڈ سروسز کے دفاتر اور انفراسٹرکچر جو اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک میں واقع ہیں، اب ایران کے جائز اہداف کی فہرست میں شامل ہیں۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق 28 فروری کو جنگ کے آغاز سے اب تک امریکی اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 1,300 سے زائد عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔ایران کا دعوی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ملک بھر میں تقریبا 10,000 شہری مقامات کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ایرانی سرکاری براڈکاسٹر نے تہران میں بینک کی ایک شاخ پر رات گئے ہونے والے اسرائیلی حملے کو “جنگ میں ایک غیر قانونی اور غیر معمولی فعل قرار دیا ہے، ایران کا موقف ہے کہ جب دشمن نے بینکوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے، تو اب ان کے معاشی مراکز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔دریں اثنائ۔ کینٹکی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی ایٹمی طاقت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینٹکی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 11دنوں میں ہماری فوج نے ایران کو تقریبا تباہ کر دیا، ایرانی بحریہ کو سمندر میں ڈبو دیا، فضائیہ کو بھی مکمل ختم کردیا، ایران کے 58بحری جہاز تباہ اور 31بارودی سرنگیں ناکارہ بنائیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف جنگ جیت چکے لیکن جلد نکلنا نہیں چاہتے، جب تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہوجاتا ایران سے نہیں جائیں گے، تیل بحران سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ آئی ای اے نے پٹرولیم ذخائر سے 40کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا۔انہوں نے بتایا کہ آئی ای اے کے سٹریٹجک ذخائر سے تیل جاری کرنے سے قیمتوں میں کمی آئے گی، تیل کی قیمتیں کم کرنے کیلئے امریکی سٹریٹجک تیل ذخائر سے فائدہ اٹھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں