ایران کی مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی تردید

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے رہبر معظم سید مجتبی خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعوئوں کی تردید کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے دعوی کیا تھا کہ ایران پر حملے کے پہلے روز ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای بھی زخمی ہوئے اور ان کے پیروں پر زخم آئے تھے۔تاہم ایران نے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کے اسرائیلی دعوئوں کی تردید کی ہے۔اس حوالے سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے بیٹے یوسف پزشکیان کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای مکمل محفوظ اور خیریت سے ہیں، یہ بات انہیں رابطے میں رہنے والے چند دوستوں نے بتائی ہے۔واضح رہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد سپریم لیڈر بنائے گئے تاہم انہوں نے ابھی تک ایرانی عوام سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں