بیمار مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے پر چکن شاپ سیل

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ ویٹرنری ڈاکٹر سہیل احمد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ”سیپی مرغی” فروخت کرنے پر عاطف چکن شاپ سیل کر دی ہے،تفصیلات کے مطابق ویٹرنری ڈاکٹر سہیل احمد کو اطلاع موصول ہوئی کہ 240موڑ پر واقع عاطف چکن شاپ پر”سیپی مرغی” کا گوشت فروخت ہو رہا ہے جس پر ویٹرنری ڈاکٹر سہیل احمد نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے وہاں سے بھاری مقدار میں سیپی مرغی کا گوشت قبضہ میں لیکر دکان سیل کرکے رپورٹ ارسال کر دی ہے ویٹرنری ڈاکٹر سہیل احمد کا کہنا ہے کہ افزائش کے دوران مرغیوں میں سے بیماری کا شکار ”سیپی مرغی” استعمال کے قابل نہیں ہوتی ہے جبکہ سیپی مرغی کا گوشت استعمال کرنے والے جان لیوا بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ شہریوں کو چاہیے کہ حفظان صحت کے مطابق گوشت خریدیں اور”سیپی مرغی” کی فروخت میں ملوث چکن شاپس کی نشاہدہی کریں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں