پورٹ قاسم میں تیل بردار جہازوں کی آمد جاری

کراچی (بیوروچیف) پورٹ قاسم پر تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے جبکہ پورٹ قاسم اتھارٹی نے ملک میں توانائی کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے مثر اقدامات کیے ہیں۔ترجمان کے مطابق آئل ٹینکر ایم ٹی اسپراس فوٹکو آئل ٹرمینل پر لنگر انداز ہو گیا ہے جہاں سے 55ہزار 101میٹرک ٹن گیس آئل کی ڈسچارجنگ حفاظتی طریقہ کار کے تحت شروع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب آئل ٹینکر ایم ٹی میری ٹائم ایمیٹی 43ہزار 930میٹرک ٹن آئل لے کر پورٹ قاسم پہنچ گیا ہے۔ ٹینکر کو رات 11بج کر 12منٹ پر رجسٹریشن نمبر 37149کے تحت رجسٹر کیا گیا، جہاز کو جلد متعلقہ آئل ٹرمینل پر برتھ کرایا جائے گا۔ ترجمان پورٹ قاسم کے مطابق جہازوں کی بروقت آمد و رفت اور تیز رفتار کارگو ہینڈلنگ یقینی بنانے کے اقدامات جاری ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی برقرار رکھنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں