10ایرانی رہنمائوں کی معلومات پر انعام کا اعلان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سمیت 10اہم ایرانی رہنمائوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر10ملین ڈالر انعام کا اعلان کر د یا امریکی محکمہ خارجہ کے ریوارڈز فار جسٹس پروگرام کے ایکس اکائونٹ سے جاری بیان میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سمیت ایران کے اہم رہنمائوں کے بارے میں معلومات طلب کی گئیں۔محکمہ خارجہ نے کہا کہ جو بھی فرد ایران کے ان 10 اہم رہنماں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا وہ امریکا منتقل ہونے کا اہل بھی بن سکتا ہے اور اس کے لیے 10 ملین امریکی ڈالر کا انعام بھی مقرر کیا گیا ہے۔وہ ایرانی رہنمائوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے پر انعام رکھا گیا ہے ان میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای ، ایرانی وزیر انٹیلی جنس اسماعیل خطیب، سیکرٹری برائے سپریم کونسل علی لاریجانی، نائب چیف آف اسٹاف علی اصغر حجازی، میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی اور بریگیڈیئر جنرل اسکندر مومنی بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ آج تہران میں یوم القدس ریلی کے موقع پر علی لاریجانی اور دیگر اہم شخصیات عوامی ریلی میں شریک ہوئے، ایرانی رہنمائوں نے کسی بھی دھمکی اور خوف کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ریلی کے شرکا کے ساتھ سیلفیز بنوائیں اور امریکا مخالف نعرے بھی لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں