پاکستان اور افغانستان کے معاملات حتمی مراحل میں داخل

اسلام آباد (عظیم صدیقی) افغانستان کے ساتھ معاملات خطرناک اور حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے، افغانوں کی طرف سے لکی مروت پولیس کے 8جوانوں کی شہادت متنی پشاور پولیس اسٹیشن پر حملہ پنڈی اسلام آباد ٹیکسلا میں ڈرون حملے اس طرف اشارہ کرتے ہیں کہ کابل قندھار اور باگرام ائیربیس پر دہشتگردوں کے خلاف خونریز کارروائی کا کوئی اثر نہیں ہوا۔گزشتہ روزطورخم چیک پوسٹ پر بھی شدید جھڑپیں ہوئیں۔ 38 چیک پوسٹیں تباہ کی جا چکی ہیں، دو درجن کے لگ بھگ چیک پوسٹ قبضہ میں لی جا چکی ہیں۔ ڈرون فیکٹری تباہ کی جا چکی ہے اور کئی سو دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے طالبان قیادت کابل چھوڑ چکی ہے۔ معاملات خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بعد اسلام آباد تک آ چکے ہیں بھارت نے افغانستان کو دفاعی امداد بھجوا دی ہے جس کے بعد حالات خطرناک رخ اختیار کر سکتے ہیں۔ قندھار کابل میں تیل ڈپوئوں اور دفاعی تنصیبات کی تباہی کوعالمی سطح پر ڈسکس کیا جا رہا ہے آج کل میں اہم ترین کارروائیوں کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں