عازمین حج کیلئے اہم اقدام

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب ریلوے نے تصدیق کی ہے کہ حرمین ہائی سپیڈ ریلوے پر ٹرینوں کے سفروں کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے تاکہ زائرین اور عمرہ و حج کے لیے آنے والے افراد کو بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔سعودی عرب ریلوے کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈائریکٹر حسام الشہری نے بتایا کہ کمپنی نے مکہ اور مدینہ کے درمیان مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک جامع آپریشنل منصوبہ نافذ کیا ہے۔ان کے مطابق یہ منصوبہ حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کے لیے اپنی نوعیت کا سب سے بڑا آپریشنل پروگرام ہے۔اس پروگرام کا مقصد ٹرینوں کے سفروں کی گنجائش میں اضافہ کرنا اور دونوں مقدس شہروں کے درمیان سفر کو مزید آسان، تیز اور محفوظ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام لاکھوں مسافروں کی مثر اور منظم نقل و حمل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ٹرینوں کی روانگی کے باقاعدہ شیڈول کو برقرار رکھنے کا ایک جدید ماڈل بھی پیش کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں