کراچی میں زلزلہ

کراچی(بیوروچیف) شہر قائد میں لانڈھی خرم آباد، ملیر اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4اور زیر زمین گہرائی 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب میں 100کلو میٹر دور تھا۔زلزلے کے زور دار جھٹکوں کے بعد اہل علاقہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں