بٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقِ وسطی میں بڑھتی کشیدگی اور ایران سے جاری تنازع کے باعث عالمی معیشت میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، تاہم اس دوران بٹ کوائن نے اپنی مضبوطی برقرار رکھتے ہوئے سرمایہ کاروں کے لیے امید کی کرن بن کر ابھرا ہے اور حالیہ دنوں میں اس کی قیمت میں تقریبا 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بٹ کوائن کی قیمت اس اضافے کے بعد 71 ہزار 500 ڈالر تک پہنچ گئی، یہ سطح قریبا 2 ہفتوں کی بلند ترین تھی۔ اس کے بعد قیمت میں مزید اضافے سے 73 ہزار ڈالر سے بھی اوپر جا پہنچی۔ یاد رہے کہ یہ اضافہ خلیجی بحران شروع ہونے کے بعد کی سب سے زیادہ سطح ہے۔ یہ اضافہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے کہ بٹ کوائن مشکل وقت میں بھی محفوظ سرمایہ کاری ثابت ہو سکتا ہے,بٹ کوائن کی قیمت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ نئی سرمایہ کاری سکیم STRC میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی ہے.جو بٹ کوائن سے جڑی ہوئی ہے اور فی الحال قریبا 11.5 فیصد منافع دے رہی ہے۔ یہ سکیم سرمایہ کاروں کو مستحکم منافع کے ساتھ بٹ کوائن کی نمو کا فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کررہی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اگر تیل کی قیمتیں طویل عرصے تک بلند رہیں تو عالمی معیشت پر دبا پڑ سکتا ہے اور بٹ کوائن کو بھی وقتی نقصان ہو سکتا ہے۔ مگر فی الحال سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن نے اپنی پوزیشن کو برقرار رکھا ہوا ہے، اور طویل مدت میں بٹ کوائن کی قدر میں اضافہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں