مچھلی نے کار چلا کر ریکارڈ بنا ڈالا

ایمسٹرڈیم (مانیٹرنگ ڈیسک) نیدرلینڈز کے انجینئر تھامس ڈی وولف نے اپنی پالتو سنہری مچھلی بلب کے لیے ایک خاص کار تیار کرلی۔ مچھلی نے یہ کار ایک منٹ میں 40 فٹ سے زیادہ فاصلے تک چلا کر نیا عالمیریکارڈ قائم کر دیا۔یہ کار چار پہیوں پر مشتمل ہے اور اس میں پانی کا ٹینک ڈرائیور سیٹ کے طور پر نصب ہے۔ مچھلی کی حرکات کو سینسرز کے ذریعے پڑھ کر گاڑی کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے تھامس نے کہا کہ اگرچہ مچھلی کی ڈرائیونگ عملی طور پر کارآمد نہیں، لیکن یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں معذور افراد کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ریکارڈ کے مطابق بلب نے ایک منٹ میں 40 فٹ اور 3.46 انچ کا فاصلہ طے کیا، جو گنیز ورلڈ ریکارڈز میں درج ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں