بس میں سوار مسافر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ تیمور اڈا پر پیرمحل سے آنیوالی بس میں 24سالہ مسافر غفران دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ پیرمحل کا رہائشی 24سالہ غفران کام کاج کے سلسلہ میں فیصل آباد آ رہا تھا کہ اچانک اسکی طبیعت خراب ہو گئی اور بس ڈرائیور نے تیمور اڈا پہنچنے پر ریسکیو1122 کو کال کی تو ریسکیو ٹیم فوری طور پر پہنچی تو مذکورہ مسافر زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ مسافر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں