عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔امریکی خام تیل 0.88 فیصد اضافے کے ساتھ 99 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا،برطانوی خام تیل کی قیمت میں 1.5 فیصد اضافہ، 104 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔امریکی اخبار کیمطابق آئل انڈسٹری نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کا بحران مزید بگڑنے کا امکان ہے،تیل کمپنیوں کیمطابق آبنائے ہرمزکی بندش کے سبب توانائی بحران مزید شدید ہوسکتا ہے، آبنائے ہرمز کی بندش عالمی تیل کی ترسیل اورقیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے۔واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی مدد کی اپیل پر دنیا خاموش ہے،جاپان نے بھی آبنائے ہرمز میں اپنے بحری جہاز بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں