دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملہ

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کی وجہ سے لگی آگ پر قابو پالیا گیا، ایئرپورٹ کی طرف جانے والی پروازوں کو فضا میں ہی روک لیا گیا۔دبئی میڈیا آفس کے مطابق شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔دبئی حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر ایک ڈرون نے ایندھن کے ٹینک کو نشانہ بنایا، حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔دبئی ایئرپورٹ کی طرف جانے والی پروازوں کو فضا میں ہی روک لیا گیا، دبئی آنے والی پروازیں عارضی طور پر فضا میں روکی گئیں۔عالمی فلائٹ مانیٹرنگ ویب سائٹ نے فلائٹس کی تفصیلات جاری کردیں۔میڈیا آفس دبئی کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے احتیاطی اقدام کے طور پر دبئی ایئرپورٹ سے عارضی طور پر پروازوں کو معطل کر دیا۔دبئی حکام نے کہا کہ مسافر فلائٹس شیڈول کیلئے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطہ کریں، فلائٹس معطلی صورتحال کے بہتر ہونے تک جاری رہے گی۔ایئرلائن نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ دبئی ایئرپورٹ نہ جائیں، فلائٹس کے بارے میں مزید اپ ڈیٹس جلد جاری کی جائیں گی۔قبل ازیں ایران نے دبئی اور دوحہ کے مخصوص علاقوں میں ممکنہ حملوں کی وارننگ جاری کی تھی۔ایران کے میڈیا آپریشنز سینٹر نے خبردار کیا تھا کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران دبئی اور دوحہ کے مخصوص علاقوں کے رہائشی حملوں کے پیش نظر علاقہ خالی کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں