فیس بک میں نیا فیچر متعارف

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا کی جانب سے فیس بک، واٹس ایپ اور میسنجر میں اسکام ڈیٹیکشن ٹولز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق نئے فیچرز کا مقصد صارفین کو اس وقت الرٹس بھیجنا ہے جب ان کا سامنا کسی مشتبہ چیز سے ہوگا۔میٹا کی جانب سے فیس بک میں صارفین کو مشتبہ فرینڈز ریکوئسٹس سے الرٹ کرنے سے متعلق فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔اس فیچر کے تحت جب آپ کسی اکائونٹ سے فرینڈ ریکوئسٹ موصول کرتے ہیں یا سینڈ کرتے ہیں تو کمپنی کی جانب سے مشتبہ سرگرمیوں جیسے مشترکہ دوست نہ ہونے یا حقیقی لوکیشن کی بجائے کسی اور ملک کا نام درج کرنے وغیرہ سے آگاہ کیا جائے گا۔آپ الرٹ کو دیکھ سکیں گے تاکہ اس کے مطابق فرینڈ ریکوئسٹ کو قبول یا مسترد کرسکیں۔واٹس ایپ میں میٹا کی جانب سے ڈیوائس لنکنگ وارننگ کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس فیچر کا مقصد اسکامرز کو صارفین کو دھوکا دے کر ان کے اکائونٹس سے لنک ہونے سے روکا جائے گا۔اس فیچر کے تحت واٹس ایپ کی جانب سے الرٹ کیا جائے گا کہ لنکنگ ریکوئسٹ مشتبہ ہے۔ان الرٹس میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ یہ ریکوئسٹ کہاں سے آئی ہے اور اسکام سے خبردار کیا جائے گا۔میسنجر میں میٹا کی جانب سے ایڈوانسڈ اسکام ڈیٹیکشن نامی فیچر مزید ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے ممالک کے نام نہیں بتائے گئے مگر اس فیچر سے جب آپ کسی نئے کانٹیکٹ سے چیٹ کریں گے تو میٹا کی جانب سے اسکام سے جڑے رویوں کو مدنظر رکھ کر انتباہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں