مریم نواز کا زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے بڑے اقدام کا اعلان

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ”خوشحال کاشتکار” وژن کے تحت صوبے میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایگری کلچر انٹرن پروگرام کے ذریعے تقریبا دو ہزار ایگری گریجویٹ انٹرنز کھیتوں میں جا کر کاشتکاروں کی رہنمائی اور معاونت کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں گندم کی پیداوار میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ انٹرنز کو پہلی مرتبہ عملی طور پر کھیت اور کھلیان میں کام کرنے کا موقع ملا، جبکہ ان میں سے اکثر کو نجی شعبے میں ملازمتیں بھی حاصل ہو چکی ہیں۔ مزید برآں، کاشتکاروں کو ایک ہی جگہ پر تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے چار بڑے شہروں میں ماڈل ایگری کلچر مالز قائم کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید دس مالز زیر تعمیر ہیں۔ پختہ کھالوں کی تعمیر پر بھی توجہ دی جا رہی ہے، جس سے پانی کے ضیاع میں کمی اور اس کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اور یوں کاشتکاروں کو زیادہ سہولت اور پیداوار میں اضافہ ممکن ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز 3کا افتتاح ہوا تھا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قرعہ اندازی کا آغاز کیا۔25 سال میں 20 ہزار ٹریکٹر اوردو سال میں پنجاب کے کا شتکاروں کے لئے 31ہزار ٹریکٹر کا ریکارڈبن گیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ گرین ٹریکٹر سکیم آنے سے زرعی لینڈ سکیپ بدل رہا ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوزکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں