ارینا سبالینکا نے انڈین ویلز ٹائٹل جیت لیا

ریاض (سپورٹس نیوز) عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا نے انڈین ویلز ٹائٹل جیت لیا،فائنل میں سبالینکا نے الینا رباکینا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی ۔فائنل میں کھیلے گئے سخت مقابلے میں سبالینکا نے ابتدائی سیٹ میں شکست کے بعد شاندار کم بیک کیا اور ریباکینا کو تین چھ ،چھ تین اور سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا،اس فتح کے ساتھ سبالینکا نے نہ صرف ریباکینا کے خلاف اپنی حالیہ ناکامیوں کا سلسلہ توڑا بلکہ انڈین ویلز میں کامیابی حاصل کر کے ایک اہم سنگِ میل بھی عبور کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں