حرمین شریفین میں تکمیل قرآن دعا’لاکھوں افراد کی شرکت

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) حرمین شریفین میں رمضان المبارک کی29شب لاکھوں افراد نے تراویح اورتکمیل قرآن کی خصوصی دعا میں شرکت کی،اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویۖ میں زائرین صبح سے ہی پہنچنا شروع ہو گئے تھے، مسجد الحرام میں نماز کی امامت ڈاکٹر شیخ عبدالرحمن السدیس جبکہ مسجد نبویۖ میں صلاح البدیر نے کی۔مسجد الحرام کے اندرونی و بیرونی صحن، چھتیں اور نئی توسیعی مقامات کے علاوہ مسجد الحرام کی اطراف کی سڑکیں بھی نمازیوں سے بھری ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں