مریم نواز کا مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید پر زائد کرایہ وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈائون کا حکم دیدیا وزیر اعلیٰ مریم نواز نے زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تمام اضلاع میں مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں عوام کو ریلیف دینے کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ حکام فیلڈ میں مسلسل چیکنگ کریں، عید کے موقع پر گھروں کو لوٹنے والے غریب مسافروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈپٹی کمشنرزکو زائدکرایوں کی وصولی اور ٹکٹ بلیک روکنے کیلئے کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا، تمام بس سٹینڈز پرکرایہ نامے آویزاں کرنے، روزہ دارمسافروں کے افطار کا اہتمام کرنے کا بھی حکم دیا۔ تمام بس سٹینڈز پر صفائی ستھرائی، انتظارگاہوں پر بیٹھنے کے مناسب انتظام اور پنکھوں کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی، بازاروں اورمارکیٹوں میں سماج دشمن عناصرکی آمدورفت کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں