بڑی صنعتوں کی پیداوار میں5.75فیصد اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) رواں مالی سال کے پہلے 7مہینوں میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.75فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آٹو سیکٹر کی پیداوار سب سے زیادہ 67فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ملک کی بڑی صنعتوں کا کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ جولائی سے جنوری تک 15سے زائد بڑی صنعتوں کی پیداوار میں بہتری آئی۔ آٹو سیکٹر کی پیداوار میں سب سے زیادہ 67فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر ٹرانسپورٹ کی پیداوار بھی 40فیصد سے زائد بڑھی۔زیرجائزہ عرصے کے دوران فرنیچر کی پیداوار میں 13فیصد اور تمباکو کی پیداوار میں 10.71فیصد بہتری آئی۔ پیٹرولیم کے شعبے کی پیداوار میں 11.7ایک فیصد اضافہ ہوا۔ خوراک، مشروبات، ملبوسات، ربڑ مصنوعات کی پیداوار بھی بہتر ہوگئی۔ جنوری میں سالانہ بنیاد پر صنعتی گروتھ ریٹ 1054فیصد ریکارڈ کی گئی۔ دسمبر 2025کی نسبت جنوری 2026میں پیداوار 12.08فیصد تک بڑھی۔ البتہ پہلے سات مہینوں میں لیدر، اسٹیل اور کھاد سمیت 8سے زائد بڑی صنعتوں کی کارکردگی خراب رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں